کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 17 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 17 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مسافر بس 3 سو فٹ گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگئی۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 5، 5 لاکھ  اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1883942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =