چین معاشی دباؤ کی وجہ سے امریکہ سے تجارت پرمجبور ہوا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ میں آکر تجارتی معاہدے کے لیے امریکہ نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ میں آکر تجارتی معاہدے کے لیے امریکہ نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کے باعث چین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور امریکا سے ’ ٹریڈ‘  کے لیے راضی ہوا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات اربوں ڈالر کی تجارت کررہی ہیں۔ امریکی معیشت کا سنہری دور قریب ہے جب کہ چین اپنی معاشی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے دباؤ کا سامنا چین کو تو ہو سکتا ہے لیکن امریکہ کو نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اقتصادی جنگ چھیڑنے کے دعوی دار اور چین پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے والے امریکی صدر معاشی دباؤ کے باعث اب خود چین سے تجارت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

News Code 1883941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =