افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 36 طالبان ہلاک

افغانستان کی آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان ملٹری کے شاہین کور کے جاری بیان کے مطابق شمالی صوبہ بغلان کے علاقوں شش کاپی‘ لار خابی اورڈھنڈ شہاب الدین میں طالبان کیخلاف افغان فوج نے زمینی وفضائی آپریشن کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہالک ہونے والے سینئر طالبان کمانڈروں میں قادر، قاری خالد، ملا ابراہیم، قاری ظاہر، غازی ملنگ اور ملا حدیفہ جلال آبادی شامل ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

News Code 1883932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =