فرانسیسی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان فون پر رابطہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستانی وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورتحال پر بریف کیا جس پر میکرون نے انتخابات کے نزدیک جولائی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی اس جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل سمیت تجارت کے دیگر شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ عمران خان نے فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دو طرفہ وسیع البنیاد تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

News Code 1883930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =