یزد میں مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ /تمام مسافر محفوظ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ یزد کے ایئر پورٹ پر تہران - بندر عباس پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی لیکن کسی مسافر کو کوئي نقصان نہیں پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ یزد کے ایئر پورٹ پر تہران -  بندر عباس پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی  لیکن کسی مسافر کو کوئي نقصان نہیں پہنچا۔

عباس محمدی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قشم کمپنی کی پرواز 1212 تہران سے بندر عباس جارہی تھی جسے فنی خرابی کی بنا پر یزد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گيا ہے جنھیں جہاز کی فنی خرابی برطرف نہ ہونے کی صورت میں متبادل جہاز کے ذریعہ مقصد تک پہنچا دیا جائے گا۔

News Code 1883899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =