مقتدی صدر سے ہادی عامری کی ملاقات

عراقی ذرائع کے مطابق فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے نجف اشرف میں مقتدی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے نجف اشرف میں مقتدی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف کے علاقہ الحنانہ میں ہادی العامری نے مقتدی صدر کی قیامگاہ پر ملاقات اور گفتگو کی۔ فتح اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتحادی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

News Code 1883897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =