افغانستان میں طالبان امریکہ سے مزید مذاکرات کیلئے تیار

افغان طالبان افغانستان میں جاری تنازع کے خاتمے کے لئے امریکی حکام کے ساتھ مزید مذاکرات کے لئے اپنا وفد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان افغانستان میں جاری تنازع کے خاتمے کے لئے امریکی حکام کے ساتھ مزید مذاکرات کے لئے اپنا وفد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے دو عہدیداروں نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان رہنما تین سے چار رکنی وفد کی تیاری کے لئے ملاقات کررہے ہیں اور جس میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ اٹھائیں گے اور اگر امریکہ نے قیدیوں کو رہا کرکے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو وہ ایک اور ملاقات پر بھی آمادہ ہوں گے۔ ان عہدیداروں میں سے ایک نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے مستقبل کے مذاکرات کا تعین ہوگا اور ہم دیکھیں گے کہ آیا امریکہ مذاکرات میں سنجیدہ اور مخلص ہے یا نہیں۔ اگر ان مذاکرات کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ ملاقات جولائی کے مہینے میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تسلسل ہوگا جہاں طالبان عہدیداروں نے امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی ایشیا کے لئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز سے ملاقات کی تھی۔

News Code 1883885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =