پاکستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 کان کن ہلاک

پاکستان میں درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔ درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 3 مزدوروں کو زندہ جب کہ 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

واضح رہے کہ درہ آدم خیل پشاور اور کوہاٹ کے درمیان وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ ہے۔

News Code 1883881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =