نائیجیریا، گیس ڈپو اور گیس پائپ لائن پھٹنے سے 58 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ایک گیس ڈپو اور ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں ایک گیس ڈپو اور ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائیجیریا کی ریاست ناساروا کے دارالحکومت لافیا کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی گیس لائن پھٹنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب نائیجیریا کے شہر وارری میں ایک گیس ڈپو کی سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد اپنی جانوں سے گئے جب کہ 5 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

News Code 1883854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =