زمبابوے میں ہیضے کی وبا سے 10افراد ہلاک

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں آلودہ پانی پینے سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جس سے 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں آلودہ پانی پینے سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جس سے 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہرارے شہر کے صحت کے شعبے کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ آلودہ پانی کے پینے کے سبب ہیضے کی وبا سے اب تک 300افراد ہسپتا ل داخل ہوچکے ہیں۔ ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی جبکہ پانی آلودہ ہونے کی وجوہ کا بتاتے ہوئے ا نہوں نے کہا سیوریج کی لائن پھٹنے کے باعث آلودہ پانی پینے کے پانی میں مل گیا جس کے باعث وبا پھیلی۔ حکام نے کہا کہ سیوریج کی لائن بدل دی گئی۔ یادرہے کہ زمباوے میں 2008میں بھی ہیضے کی بدترین وباپھیلی تھی جس سے 4000افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 40000افراد بیمارہوگئے تھے۔

News Code 1883838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =