ٹرمپ کی ایپل کو محصولات سے بچنے کے لیے اپنی مصنوعات امریکہ میں بنانے کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فون بنانے والے بڑے امریکی ادارے ایپل کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ درآمدی محصولات سے بچنا چاہتا ہے تو اپنے فون کے اجزاء امریکی سرزمین پر تیار کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فون بنانے والے بڑے امریکی ادارے ایپل کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ درآمدی محصولات سے بچنا چاہتا ہے تو اپنے فون کے اجزاء امریکی سرزمین پر تیار کرے۔ ایپل سمارٹ فونز کے کئی پرزے اور اجزاء چین میں تیار کر کے امریکہ لائے جاتے ہیں۔ اسی باعث اسے امریکی اضافی محصولات کا سامنا ہے۔ ایپل نے امریکی تجارتی حکام پر واضح کیا کہ محصولات کے نفاذ سے اسمارٹ فون کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ چین کی مزید مصنوعات پر267 بلین کی اضافی محصولات عنقریب لگائی جا رہی ہیں۔

News Code 1883819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =