امریکہ کا شام کے صوبہ دیر الزور پر فاسفورس بموں سے حملہ

روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ فاسفور سفید بموں کا استعمال جنویا کنونشن کے مطابق ممنوع ہے۔

شام میں روسی فوج کے امن مرکز کے سربراہ ولادیمیر ساونچکوکا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے بہت بڑے علاقہ میں آگ لگ گئی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس آگ سے لگنے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

News Code 1883811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =