نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملے میں 26 افراد ہلاک

نائیجریا میں فوجی وردی میں ملبوس عسکریت پسندوں نے نائیجیرین فوجیوں اور رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں فوجی وردی میں ملبوس عسکریت پسندوں نے نائیجیرین فوجیوں اور رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے صوبے بورنو کے شہر گودمبالی میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 26افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حملہ آور فوجی یونیفارم پہنے ہوئے تھے، جنہوں نے علاقے میں موجود نائیجیرین فوجیوں اور رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے وقت موجود افراد نے یہ بھی بتایا کہ فوجی اہلکار اور ہزاروں مقامی افراد علاقے سے فرار ہو گئے۔

News Code 1883808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =