عوام ترقی کے جھوٹے سرکاری دعووں سے متاثر نہیں ہو گی، منموہن سنگھ

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت اقتصادی ، زرعی اور ہمسایوں کیساتھ تعلقات سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت اقتصادی ، زرعی اور ہمسایوں کیساتھ تعلقات سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوام ترقی کے سرکاری دعوں سے متاثر نہیں ہے۔ کانگریس کے رہنما کپل سبل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جس زرعی بحران کا سامنا ہے اس سے حکومت اچھی طرح نہیں نمٹ سکی۔ کسانوں کو اب تک اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ انہوں نے جو پیداوار دی ہے اسکا انہیں مناسب معاوضہ ملے گا۔ سنگھ نے کہا کہ سبل نے جو کتاب تحریر کی ہے اس میں مودی حکومت کے4سالہ دور کا بھرپور اور جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس کتاب میں اس کی بھرپور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا کہ وہ ہر سال 2کروڑ افراد کو ملازمتیں فراہم کریں گے۔ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ4برسوں میں اس سمت کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

News Code 1883806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =