ابخازیا کے وزیراعظم ٹریفک حادثے میں ہلاک

آزاد ریاست جمہوریہ ابخازیا کے وزیراعظم شام سے واپسی کے دوران کار حادثے میں ہلاک ہو گئے جب کہ حادثے میں صدر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد ریاست جمہوریہ  ابخازیا کے وزیراعظم شام سے واپسی  کے دوران کار حادثے میں ہلاک ہو گئے جب کہ حادثے میں صدر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ ابخازیا کے وزیراعظم شام کے سرکاری دورے سے واپسی پر سوچی ایئرپورٹ سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے، وزیراعظم گیننا ڈے گاگولیا کی کار ضلع گودواتا  سے گزری ہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔ کار حادثے میں 70 سالہ وزیراعظم موقع پر ہی ہلاک اور قافلے میں شامل ابخازیا کے صدر زخمی ہو گئے جب کہ وزیراعظم کے ڈرائیور اور گارڈز کو بھی چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کار حادثہ تھا جس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔

واضح رہے کہ جارجیا سے علیحدہ ہونے والا اور لگ بھگ ڈھائی لاکھ کی آبادی رکھنے والا ابخازیا بحیرہ اسود اور قفقاز کے جنوب مغربی سمت کے مشرقی ساحل پر ایک متنازع اور مختصر سا علاقہ ہے۔ ابخازیا خود کو ایک ’آزاد ریاست جمہوریہ ابخازیا‘ کے طور پر کہلاتا ہے تاہم اسے عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

News Code 1883804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =