سوئیڈن میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز

سوئیڈن میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، انتخابات میں امیگرینٹس مخالف سوئیڈن ڈیمو کریٹس کی نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، انتخابات میں امیگرینٹس مخالف سوئیڈن ڈیمو کریٹس کی نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انتخابی جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی قوم پسند جماعت ’سویڈن ڈیموکریٹس‘ ماضی کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ ایک جانب انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعت مہاجرین کو ملکی لیبر مارکیٹ میں لانے کی وکالت کرتے نظر آئی تو دائیں بازو اور قوم پرست سیاسی حلقے مہاجرین کی مخالفت کو انتخابی مہم کا موضوع بنائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ سویڈن اُن چند یورپی ممالک میں شامل ہے جہاں حالیہ کچھ برسوں کے دوران قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1883787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =