پاکستان کے نو منتخب صدر عارف علوی نے حلف اٹھالیا

پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ پاکستانی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا۔ تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے۔ پاکستان کے سبکدوش صدر ممنون حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی گئی۔

News Code 1883785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =