اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کے بھتیجے کو 3 ماہ قید

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ایک بھتیجے کو قطر سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں امریکہ میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےعرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ایک بھتیجے کو قطر سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں امریکہ میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے جوھیون ڈینس بان پر الزام ہے کہ اس نے ویتام کے دور کی آڈیٹوریم کی عمارت قطر کے خود مختاردولت فنڈ کو فروخت کرانے کے بدلے میں رشوت وصول کی تھی۔امریکی ریاست مین ہٹن کی فوج داری عدالت کے جج اڈجارڈو راموس نے بان کی مون کے بھتیجے کو بیرون ملک انسداد بدعنوانی قانون کی خلاف ورزی کے اعتراف کے بعد 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2014ء اور 2015ء کے دوران ویتنام آڈیٹوریم کی 72 عمارتوں کو قطر کو فروخت کرنے کے لیے سہولت فراہم کی تھی اور اس کے عوض قطر نے انہیں رشوت دی تھی۔ بان کو معلوم تھا کہ انہیں اس کام کے عوض قطر کے خود مختار دولت فنڈ کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔

News Code 1883780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =