فلپائن کے صدر نے ٹرمپ کو ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔ ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ جب ٹرمپ اپنے ملک میں درآمدی اشیا پر محصولات بڑھائیں گے تو جواباً اس سے متاثرہ تمام ممالک اپنی درآمدی محصولات میں بھی اضافہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محصولات پر اضافے سے ہر شے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ ڈوٹیرٹے کا یہ بیان فلپائن میں افراط زر کی بڑھتی شرح کے تناظر میں ہے۔ گزشتہ نو برسوں میں فلپائن میں افراطِ زر کی شرح اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

News Code 1883775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =