نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغربی علاقہ گورکھا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغربی علاقہ گورکھا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مغربی صوبے گورکھا سے اڑان بھرنے والے کھٹمنڈو باﺅنڈ ایلٹی ٹیوڈایئر ہیلی کاپٹر کا ٹیک آف ہونے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیااور ہیلی کاپٹر سینٹرل نیپال کے پہاڑی علاقہ میں کریش کر گیا۔ کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے جنرل منیجر راج کمہار چیتری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد شامل تھے جن میں سے 6 کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں تاہم اس ہیلی کاپٹر میں ایک جاپانی ٹریکر بھی سوارتھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زمینی اور فضائی راستے سے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خراب موسم ریسکیو آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

News Code 1883774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =