سابق برطانوی وزیر خارجہ کی اہلیہ نے بے وفائی پرطلاق مانگ لی

سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے مبینہ بے وفائی پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے مبینہ بے وفائی پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔ بورس جانسن اور میرینا ویلر کی شادی جولائی سے مشکلات کا شکار تھی، دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 برس کی شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔دونوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ اس کے بعد مزید بیان جاری نہیں کریں گے جبکہ برطانوی اخبار کادعویٰ ہے کہ بورس جانسن نے اس برس ویلنٹائن ڈے بھی اپنی نئی دوست کے ساتھ گزارا تھا۔

News Code 1883765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =