کابل کے ریسلنگ جیم میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریسلنگ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 ایتھلیٹ جاں بحق اور50 زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریسلنگ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 ایتھلیٹ جاں بحق اور50 زخمی ہوئے ہیں۔ کابل کے علاقے دشت برچی میں واقعہ جیم میں بدھ کو یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد افغان حکومت کی جانب سے 26 افراد کی ہلاکت اور 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس دعوے کے برعکس متاثرہ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں 35 مقامی ریسلر جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

News Code 1883763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =