اوبامہ نے موجودہ دور کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دےدیا

سابق امریکی صدر اوبامہ نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجودہ دور کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق امریکی صدر اوبامہ نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجودہ دور کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ الینوائے یونیورسٹی میں خطاب میں اوبامہ نے کہا کہ ری پبلکنز امریکہ کے دوسرے ممالک کیساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہےہیں اور روس سے پینگیں بڑھار رہےہیں۔

دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین اُن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتےہیں۔ ٹرمپ نےحامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدر اوبامہ بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

News Code 1883762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =