میکسیکو میں اجتماعی قبرسے 166 انسانی ڈھانچے برآمد

میکسیکو میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے 166 انسانی ڈھانچے اور باقیات ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے  166 انسانی ڈھانچے اور باقیات ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی ریاست ویرا کروز کے ایک مقام سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس میں سے 166 انسانی ڈھانچے اور باقیات ملی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے درمیان جھڑپوں کے باعث شورش زدہ ریاست ویرا کروز میں ایک سال کے دوران برآمد ہونے والی یہ دوسری اجتماعی قبر ہے۔

میکسیکو کے پراسیکیوٹر جارج ونکلر نے میڈیا کو بتایا کہ انسانی باقیات دو سال پرانی ہیں جب کہ اسی علاقے سے 100 سے زائد شناختی کارڈز اور 2 سو سے زائد لباس بھی ملے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اجتماعی قبر میں مدفون افراد کے ہوسکتے ہیں جنہیں منشیات کے اسمگلرز نے قتل کر دیا ہوگا۔

انسانی باقیات کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے جب کہ تین سال سے لاپتہ افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اجتماعی قبر ملنے کی جگہ کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ پولیس اور میڈیکل ٹیم اجتماعی قبر کے مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپوں میں فوج کی تعیناتی کے بعد 2006ء سے اب تک 2 لاکھ افراد قتل ہوچکے ہیں۔  صرف گزشتہ برس 28 ہزار 7 سو 2 افراد قتل ہوئے تھے جب کہ 37 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

News Code 1883759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =