افغانستان میں طالبان کے حملے میں 27 اہلکار جاں بحق

افغانستان میں طالبان کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں27 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 13 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں27 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ  افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 13 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے جنوب مغربی صوبہ بادغیس میں طالبان کے حملے میں 11 افغان فوجی جاں بحق ہوگئے۔ جھڑپ میں 13 طالبان دہشت گرد  بھی ہلاک ہوئے، صوبہ تخار میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، صوبائی کونسل کے رکن روح اللہ روفی کے مطابق طالبان ایک پولیس افسر کو یرغمال بنا کر ساتھ بھی لے گئے ہیں۔

News Code 1883730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =