امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی صحافی کی کتاب میں موجود حقائق کو رد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ووڈورڈ کی کتاب میں اپنے خلاف پیش کئے گئے انکشافات اور حقائق کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ووڈورڈ کی کتاب میں اپنے خلاف پیش کئے گئے انکشافات اور حقائق کو مسترد کردیا ہے۔ امریکی صدر نے کتاب میں بیان کردہ حقائق کو افسانہ سے تشبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب  میں نہ صرف وائٹ ہاوس کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انتظامیہ کے چند اراکین کی کتاب میں توہین بھی کی گئی ہے۔ معروف امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’ٹرمپ فیئر ان دا وائٹ ہاؤس‘ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے افسران ان کے غیرمتوقع  رویہ سے خاصے  پریشان رہتے ہیں، وہ صدرکے ڈیسک سے اہم کاغذات کو چرالیتے ہیں تاکہ وہ ان پر دستخط نہ کردیں۔

اس کے علاوہ کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا بھی حکم  بھی دیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی انہیں احمق کہتے ہیں۔

News Code 1883729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =