ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ بلاروس پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ بلا روس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی بلا روس پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی اسپیکر روس ک دورہ مکمل کرکے بلا روس پہنچے ہیں۔ لاریجانی بلاروس اور ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس اجلاس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے بعض نمائندے اور بین الاقوامی امور میں ایرانی اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان اس سفر میں لاریجانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

News Code 1883728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =