پیراگوئے نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا

لاطینی امریکی ملک پیراگوئے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک پیراگوئے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئس ایلبرٹو نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے علاقائی سفارتی کوششوں میں پوری تندہی کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیراگوئے کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیراگوئے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پیرا گوئے نے ساڑھے تین ماہ قبل امریکہ اور گوٹے مالا کے بعد اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا۔

News Code 1883722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =