دنیا کےتمام ممالک  کو ایران سے تیل کی خرید بند کردینی چاہیے

امریکی وزیر خارجہ نے دورہ ہندوستان کے دوران کہا ہے کہ دنیا کےتمام ممالک کو ایران سے تیل کی خرید بند کردینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے دورہ ہندوستان کے دوران ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا ہے کہ دنیا کےتمام ممالک کو ایران سے تیل کی خرید بند کردینی چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک کے لئے فوری طور پر ایران سے تیل کی خرید بند کرنا ذرا مشکل ہے اور انھیں اس سلسلے میں وقت درکار ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں استثناآت کو مد نظر رکھا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہندوستان پر ایس 400 کی روس سے خریداری پر بھی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اور ہندوستانی حکام نے ایران سے تیل کی خریداری کے تمام پہلوؤں پر فنی مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1883721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =