نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائرکردیا

پاکستان قومی احتساب بیورو " نیب " نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیب ادارے  نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں وزارت اطلاعات کےسابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔

News Code 1883712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =