پاکستان میں قومی جذبہ کے ساتھ یوم منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم دفاع و شہداء بھر پور قومی جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں آج یوم دفاع و شہداء بھر پور قومی جذبہ کے ساتھ  منایا جارہا ہے۔6   ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا۔ اسی دن کی یاد میں آج  یوم دفاع وشہداء پاکستان بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے خصو صی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں یومِ دفاع کے سلسلے میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کےکیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

News Code 1883709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =