دبئی پولیس نے ہندوستانی شہری کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا

دبئی پولیس نے عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہری کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی پولیس نے عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہونے والے ہندوستانی  شہری کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے کیرلا صوبے سے تعلق رکھنے والا شفیر بر دبئی کے علاقے میں نامعلوم حالات میں ایک عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا تھا۔مرنے والا اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دبئی میں مقیم تھا اور ایک معروف جیولری شاپ میں نوکری کرتا تھا۔

متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ دھوپ میں بیٹھنے کے لئے چھت پر گئے تھے تاہم اچانک وہ چکراکر عمارت سے گرگئے۔

News Code 1883703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =