چینی صدر کی پاکستان کے نئے صدر کو مبارکباد

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔ چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا ہے، نئے صدرٕ پاکستان کے ساتھ بھی پاک چین دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔

News Code 1883701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =