جاپان کے جزیرے وکائیڈو میں  7۔6 کی شدت کا زلزلہ/ 10 افراد زخمی

جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تو لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1883700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =