مودی کے خلاف جنتر منتر پر عظیم الشان  عوامی احتجاجی مظاہرہ

دہلی میں جنتر منتر پر کسانوں اور مزدوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی میں جنتر منتر پر کسانوں اور مزدوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی بدلے ورنہ عوام حکومت بدل دے گی۔ کسان و مزدور مودی حکومت کی پالیسیوں سے اس قدر پریشان ہیں کہ آج دہلی کے جنتر منتر پر عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ اس دوران انھوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی بدلے ورنہ عوام حکومت بدل دے گی۔ ہندوستان  کا دار الحکومت دہلی بدھ کے روز مزدور-کسان ریلی کی وجہ سے لال رنگ میں رنگا ہوا نظر آ رہا تھا۔ منڈی ہاؤس سے لے کر جنتر منتر، پارلیمنٹ اسٹریٹ، کناٹ پلیس، اشوکا روڈ، رائے سینا روڈ یعنی سنٹرل دہلی کے تمام اہم مراکز پر آج لاکھوں کی تعداد میں 26 ریاستوں سے آئے کسان-مزدور، آنگن باڑی کارکنان، آشا کارکنان، بی ایس این ایل ملازمین، کنسٹرکشن ورکرس، بیڑی مزدور، اسکول ٹیچر، مڈ ڈے میل بنانے والے، کوئلہ مزدور، اسٹیل مزدور، پلانٹیشن مزدور سمیت کھیتی کسانی کرنے والے مزدور ہی نظر آ رہے تھے۔ ملک کی الگ الگ زبانوں میں ایک ہی طرح کے نعرے لگ رہے تھے  " ’نیتی بدلو، نہیں تو جنتا سرکار بدل دے گی۔ "۔

News Code 1883698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =