روسی صدر رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مشیر یوری اوشاکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ روسی صدر کے مشیر نے کہا کہ پوتین صدر روحانی اور ترکی کے صدر تیقسدتب سے بھی دوطرفہ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ تہران میں 7 ستمبر کو روس، ترکی اور ایران کے صدور کا سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں دو طرفہ تعلقات و علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔

News Code 1883695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =