شام میں روسی جنگي طیاروں کی النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگی طیارون نے وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگی طیارون نے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ روسی جنگی طیاروں نے النصرہ کے اس مرکز کو نشانہ بنایا ہے جہاں دہشت گرد فوجی ڈرون تیار کررہے تھے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہر وسی جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں پہلے سے طے شدہ  تمام اہداف کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کردیا ہے۔

News Code 1883694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =