پاکستان کے نو منتخب صدر نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔ وہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کے استعفی کے نتیجے میں اب اس حلقے میں ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے انہیں صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا جس کے بعد وہ گزشتہ روز صدارتی انتخاب میں ملک کے 13 ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ 

News Code 1883684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =