اسرائيل نے شام پر 200 بار فضائی حملے کئے

اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 18 ماہ میں شام پرکم سے کم 200 ہوائی حملے کئے ہیں ۔اسرائيل شام میں وہابی دہشت گردوں کو مدد بہم پہنچا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 18 ماہ میں شام پرکم سے کم  200  ہوائی حملے کئے ہیں ۔ اسرائيل شام میں وہابی دہشت گردوں کو مدد بہم پہنچا رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام پر 202 بار فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں اس نے شام  اور ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق ان حملون میں 800 بموں سے استفادہ کیا گيا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق شام میں اسرائیل اور سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کا آپسی تعاون جاری ہے۔

News Code 1883674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =