ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں پل گرنے سے ایک شخص ہلاک

ہندوستانی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں 50سال پرانے پل کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں 50سال پرانے پل کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ منگل کی شام اُس وقت پیش آیا جب پل سے بڑی تعداد میں گاڑیاں گزر رہی تھیں، حکام نے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور19 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پل گرنے سے چار کاروں اور ایک منی بس سمیت متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1883669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =