روسی طیاروں کی ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقہ سہل الغاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے کئی درجن ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے ان علاقوں میں سہل الغاب، جسر الشغور ، جبل الزاویہ، مروج، الشغر ، حرش بسنقول، انب اور السرمانیہ علاقہ شامل ہیں۔ ادھر شامی فوج ادلب پر زمینی حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

News Code 1883667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =