ہندوستان میں موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے میں 12 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والے موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے میں 12 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والے موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے میں 12 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست یوپی میں بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ بارش، گھروں کی چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 14 زخمی ہیں۔

ریلیف کمشنر سنجے کمار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں گونڈا، میرٹھ، مرزا پور اور خوشی نگر میں ہوئیں۔ جانی نقصان کے علاوہ 226 گھر اور جھونپڑیاں تباہ ہوگئے اور 3 بھینسیں بھی ہلاک ہوئیں۔

News Code 1883666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =