عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے قومی اسمبلی سینیٹ،پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں اپوزیشن امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن دوسرے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں 424 ووٹوں میں سے عارف علوی نے 212،فضل الرحمٰن نے 131 اور اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کئے۔

News Code 1883656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =