حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا انتقال ہوگیا

افغان طالبان دہشت گردوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کےخلاف گوریلا جنگ لڑنے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کےخلاف گوریلا جنگ لڑنے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔امریکی ادارے سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے افغان طالبان سے منسوب بیان کو رپورٹ کیا ہے جس میں جلال الدین حقانی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ ادارہ سفید فام انتہا پسندوں سمیت مختلف عسکری گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کےلئے قائم کیا گیا ہے۔ آج صبح سامنے آنے والی خبر میں افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی کافی عرصہ سے بیمار تھے جس کے بعد وہ انتقال کر گئے ہیں۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ زندگی بھر مختلف مشکلات کا سامنا کرنے والے جلال الدین حقانی زندگی کے آخر میں طویل عرصہ سے بیمار رہے۔

News Code 1883650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =