چین کا افریقہ میں 60 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نےافریقہ میں 60 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نےافریقہ میں 60 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے چند افریقی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین براعظم افریقہ میں سرمایہ کاری کے کوئی سیاسی شرائط نہیں ہیں۔ اس موقعے پر صدر شی جن پنگ نے چین کی جانب سے افریقہ میں 60 ارب ڈالر کی ترقیاتی منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔ صدر شی نے یہ اعلان دو روزہ چین۔افریقہ سربراہی اجلاس کے آغاز پر کیا جس میں توجہ کا مرکز ان کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہے۔ یاد رہے کہ 60 ارب ڈالر کی مذکورہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے 2015 میں افریقہ میں سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں سے علیحدہ ہے۔

News Code 1883646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =