ہندوستان 20 ارب ڈالر کے 144 لڑاکا طیارے خریدے گا

ہندوستانی حکومت نے 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت ممکنہ جنگ کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے 42 اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جس میں ہرایک اسکواڈرن میں 16سے 18لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت کل 31 اسکواڈرن موجود ہیں جن میں سے ہر ایک میں 18لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

News Code 1883645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =