افغانستان  میں فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے امریکی فوجی کو ہلاک کردیا

افغانستان کے مشرق حصے میں آرمی بیس میں ساتھی فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرق حصے میں آرمی بیس میں ساتھی فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مشرقی حصے میں آرمی بیس میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نیٹو ذرائع کے مطابق  فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1883643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =