برازیل کے تاریخی شاہی محل میں آگ لگ گئی

برازیل کے تاریخی شاہی محل اور موجودہ قومی عجائب گھر میں آتشزدگی سے نوادرات جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے تاریخی شاہی محل اور موجودہ قومی عجائب گھر میں آتشزدگی سے نوادرات جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برازیل میں قومی عجائب گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا جب کہ میوزیم میں موجود نایاب اور نادر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے قریبی جھیل سے پانی حاصل کیا گیا عمارت میں موجود اکثر نادر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ صرف چند ہی نوادرات کو بچایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

News Code 1883634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =