لیبیا میں جیل سے سیکڑوں قیدی فرار ہونے میں کامیاب

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی جیل سے سابق معدوم صدر معمر قذافی کے حامی سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی جیل سے سابق معدوم صدر معمر قذافی کے حامی سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طرابلس کی جیل میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران 4 سو سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں اکثریت لیبیا کے سابق معدوم  صدر معمر قذافی کے حامیوں کی ہے۔ قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب دارالحکومت میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔ قیدیوں کے فرار کے بعد جھڑپوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1883633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =