پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا انکشاف

سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانیوں کےصرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانیوں کےصرف  دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا ہے۔ پاکستانی سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثے ملے ہیں، احتساب شروع ہونے کے ڈر سے پاکستان سے پیسہ باہر لے جایا گیا، ملک کا بہت سا پیسہ حوالہ کے ذریعہ باہر گیا، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم باہر پڑی ہے۔

جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ پاکستان سے باہر ناجائز طور پر رقم لے جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ان پر ٹیکس نہیں بلکہ بھاری جرمانے ہونے چاہئیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اثاثے رکھنے والوں سے پہلا سوال رقم کی منتقلی کے بارے میں ہوگا اور جائیداد سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے ان 100 افراد کی فہرست طلب کرلی جنہیں خفیہ اثاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ان کے نام افشا نہیں ہونے چاہئیں۔ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

News Code 1883630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =